مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ میانمار سے ہجرت کرنے والے روہنگیا مسلمانوں سے بھری ایک اور کشتی خلیج بنگال میں ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 6 بچوں سمیت 12 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق میانمار میں حکومتی سرپرستی میں ہونے والے مظالم کی وجہ سے ہجرت کرنے والے روہنگیا مسلمانوں کی کشتی خلیجی بنگال میں ڈوب گئی۔ یہ واقعہ بنگلہ دیش کی سرحد کے قریب پیش آیا اور کشتی میں گنجائش سے زیادہ افراد سوار تھے۔ پولیس کے مطابق کشتی میں 65 افراد سوار تھے اور ان میں آدھے سے زیادہ بچے تھے۔ کشتی کے مسافر بنگلہ دیش کے ضلع کاکس بازار پہنچنے کی کوشش کررہے تھے جہاں روہنگیا مسلمانوں کے لیے مہاجر کیمپ قائم کئے گئے ہیں۔ مقامی دیہاتیوں نے سمندر سے 5 لاشیں نکالی ہیں اور 21 مسافروں کو زندہ بچالیا گیا ہے جب کہ باقی لوگوں کی تلاش کا کام جاری ہے۔
میانمار سے ہجرت کرنے والے روہنگیا مسلمانوں سے بھری ایک اور کشتی خلیج بنگال میں ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 6 بچوں سمیت 12 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
News ID 1875984
آپ کا تبصرہ